ٹانک؛ دہشتگردوں نے بنیادی مرکز صحت کو بارودی مواد سے اڑا دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ملک رحمان)ضلع ٹانک کے سب ڈویژن جنڈولہ کے علاقےگبر علی خیل میں دہشتگردوں نے بنیادی مرکز صحت کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق بارودی مواد سے بنیادی مرکز صحت کی عمارت مکمل تباہ ہوگئی اورعمارت میں موجودفرنیچر،ادویات اور دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے عمارت کے چاروں اطراف میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔تاہم دھماکے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔