صبا قمر کا ساحل کنارے پرسکون سالگرہ کا جشن

Apr 06, 2025 | 22:54:PM

(ویب ڈیسک)  عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے ساحل کنارے پرسکون ماحول میں سالگرہ کا کیک کاٹ کر سوشل میڈیا پر رونق لگادی۔

صبا قمر کا شمار ان ورسٹائل شخصیات میں کیا جاتا ہے جو اپنی زندگی کا ہر لمحہ کھل کر جینے کی امنگ لیے پیدا ہوتی ہیں، زندگی کی ہر چھوٹی بڑی خوشیوں کو کھل کر جیتی ہیں اور پھر بات جب خود کے جنم دن کی ہو تو پھر دور کہیں پرسکون ماحول کی تلاش میں نکل پڑتی ہیں۔

ایسا ہی کچھ انکی سالگرہ کے حالیہ جشن میں دیکھنے کوملا جب انہوں نے ساحل کنارے پرسکون ماحول میں سالگرہ منانے کا فیصلہ کیا،ماڈلنگ و اداکاری کے ساتھ ساتھ میزبانی کی دنیا میں بھی خوب نام کمانے والی صبا قمر ایک باصلاحیت اور پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ہیں جنہوں  نے اپنے کریئر کا آغاز 2004ء میں کیا اور پھر اداکاری کی دنیا میں قدم جمانے کے بعد کبھی پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔

انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،صبا قمر کے مقبول ڈراموں کا سلسلہ خاصہ طویل ہے تاہم 'چیخ'، 'فراڈ'، 'مات'، 'باغی'، 'گناہ'، اس میں نمایاں ہیں جبکہ فلم کی بات کی جائے تو 'کملی'، 'لاہور سے آگے' اور بھارتی فلم 'ہندی میڈیم' قابل ذکر ہیں۔

علاوہ ازیں اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی خاصا متحرک رہتی ہیں جہاں وہ کبھی ہوم ٹور تو کبھی اپنی ڈیلی مارننگ وائبز سے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنائے رکھتی ہیں۔

 فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صبا قمر نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں 41ویں سالگرہ کی پُرسکون یادوں سے سوشل میڈیا پر رونق لگائے دیکھا گیا،ان جھلکیوں میں صبا قمر نے اپنی سالگرہ کے دن کی مناسبت سے منفرد نظر آنے کیلئے سیاہ باڈی کون ڈریس کا انتخاب کیا جو رات کی تاریکی میں انہیں مزید حسین بنارہا تھا۔

اس خاص دن کو یادگار بنانے کیلئے سپر اسٹار کیلئے ساحل کی ریت پر خوبصورت سیٹ اپ سجایا گیا گیا سالگرہ کے کیک کیساتھ کینڈل لائٹ ڈنر کا بھی اہتمام تھا، جبکہ ان جھلکیوں میں اداکارہ  سادگی اور سکون کو ترجیح دیتی ہوئی نظر آئیں،دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے صبا قمر نے کیپشن میں جنم دن کی تاریخ 5 اپریل واضح کرتے ہوئے لکھا کہ،‘ایسی سالگرہ جو دل کو زندگی بھر کے لیے مکمل کردے۔’

تاہم ان تصاویر میں جھلکتی خاموشی، خوشی اور خود سے محبت کا احساس دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

 زندگی امتیاز کی فلموں جیسی، صبا قمر کا بیان وائرل
 صبا کے اس انداز نے صرف فالوورز کو ہی متاثر نہیں کیا بلکہ شوبز انڈسٹری کے کئی ستارے بھی ان کے اس خاص دن پر محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے دکھائی دیے،اداکارہ سے محبت کرنے والوں کی اس طویل فہرست میں بھارتی اداکارہ ہمانشی کھرانہ بھی شامل تھیں جنہوں نے صبا کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دیاجبکہ پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے فنکاروں کی جانب سے  برتھ ڈے گرل کو سپر اسٹار، گورجیس، اور بترین دوست جیسے القابات بھی دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کے زیر حراست معمر برطانوی جوڑے نے جیل کو جہنم سے قریب قرار دیدیا

مزیدخبریں