(انور عباس)مصر میں تعینات پاکستانی سفیر عامر شوکت نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
ترجمان پاکستانی سفارتخانہ قاہرہ کاکہناتھا کہ مصر میں تعینات پاکستانی سفیر عامر شوکت نے اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں, عامر شوکت نے مصری وزارت خارجہ کے چیف پروٹوکول افسر ھیشم صالح کو اپنی سفارتی اسناد کی نقول پیش کیں, ترجمان کا مزید کہناتھا کہ اس موقع پر فریقین نے پاک مصر دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔