(24 نیوز) امریکیوں نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی نئی مثال قائم کر دی، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دستخطی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
دستخطی مہم کے دوران سینکڑوں امریکیوں نے کئی فٹ لمبے کاغذ کے ٹکڑے پر اپنے دستخط کر کے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت امریکہ احتجاجی مظاہروں کی زد میں ہے، ملک بھر میں پہلے ہی صدر ٹرمپ کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔
واشنگٹن سمیت مختلف شہروں میں صدر ٹرمپ کے خلاف 1200 احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں اور ابھی بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صلو بھائی کی فلم "سکندر" کی دنیا بھر میں 54 کروڑ کی کمائی