وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ون آن ون ملا قا ت۔۔قو می سلا متی اجلاس میں اہم فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم اور آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات، ملاقات میں ملکی داخلی اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر مشاورت، ملک میں امن و امان پر بھی بات چیت کی گئی۔
ذرا ئع کے مطابق وزیراعظم عمرا ن خا ن کی زیر صدارت تین اجلاسوں کی اندرونی کہانی سا منے آگئی ہے ۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ افغان پالیسی پر مشاورت ،پرامن افغانستان کا خواہش مند ہے ۔ افغانستان کے داخلی معا ملات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ۔ پر امن افغانستان کیلیے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔
ذرا ئع کے مطابق وزیراعظم کی افغان پالیسی پر وزراء کو پالیسی بیان جاری کرنے کی بھی ہدایت ۔پاکستان کے خلاف عالمی میڈیا کے محاذ پر موثر جواب دینے کیلیے بھی حکمت عملی طے۔ وزیراعظم نے وزیر اطلاعات کو عالمی میڈیا پر پاکستان کا بھرپور موقف لانے کا ٹاسک دے دیا ۔ٓذرا ئع کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات نے فارن میڈیا کے حوالے سے فنڈز اور دیگر معاملات بھی اجلاس میں پیش کیے ۔ نیشنل ایکشن پلان میں تبدیلی اور 5 رکنی کمیٹی کو بھی خصوصی ٹاسک دیے گئے۔ قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاسوں میں مشیر قومی سلامتی معید یوسف شریک نہ ہو سکے کیو نکہ وہ بیرون ملک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق و زیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کے معاملے پر اجلاس میں وفاقی وزراء سمیت آرمی چیف اور اعلیٰ عسکری حکام نے بھی کی شرکت کی۔اجلاس میں قومی سلامتی و ملکی سکیورٹی اور قومی امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں آرمی چیف سمیت اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت نے قومی امور پر مشاورت کی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجا ب عثمان بزدار ، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ اور دیگر سینئیر وزراء شریک ہوئے۔علاقائی اور عالمی، داخلی سکیورٹی اور درپیش خطرات پر شرکا کو بریفنگ، ایل او سی، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں رکوانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ سرحد کی صورتحال، افغانستان سے جڑے امور کا جائزہ لیا گیا، افغانستان میں قیام امن، فریقین کے روابط اور پاکستان کی ترجیحات پر بھی غور کیا گیا۔
وزیر خارجہ ، وزیر اطلاعات، وزیر انسانی حقوق اور وزیر داخلہ پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی بھی قائم کردی گئی جس کا پہلا اجلاس کل صبح وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہیلو ہیلو ۔۔ ویزا میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد چھو ٹے میا ں کا بڑے میاں سے ٹیلی فونک را بطہ