(ما نیٹرنگ ڈیسک) شادی کیلئے جا ری کوئی بھی تقریب اس وقت تک مکمل نہیں ہوتی جب تک کہ دو لہا اور دلہن اس میں آ ناجا ئیں۔ مہمان دو لہا اور دلہن کی آمد کے موقع کے منتظر رہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کچھ نوبیاہتا جوڑے شاہی انداز میں رتھ پر اپنی آمد کا طریقہ اپناتے ہیں تو کچھ سادہ لیکن رومانوی انداز کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔
کچھ ایسا ہی معاملہ ایک ویڈیو میں نظر آیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اس میں ایک بھا رتی دلہن اور اسکا دو لہا شادی کے وینیو میں ایک خاص انداز سے داخل ہوتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔
دو لہا میاں ایک موٹر سائیکل پر اپنی دلہن کے ہمراہ داخل ہوتے ہیں، دلہن جو کہ شادی کا لہنگا پہنے دلہا کے پیچھے بائیک پر بیٹھی انتہائی خوش نظر آرہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:میں تے میرا دلبر جا نی۔۔عا ئزہ خا ن کا میڈم نور جہاں کو ان کا مشہور گانا گاکر خراج تحسین