گرج چمک، آندھی، بادل اور بارش ، آج موسم کیسا رہے گا۔۔؟

Aug 06, 2021 | 10:02:AM
گرج چمک، آندھی، بادل اور بارش ، آج موسم کیسا رہے گا۔۔؟
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان ۔آج صبح پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

تفصیلات کے مطابق آج پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، جہلم اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں آندھی اور بارش ہوئی۔ بلوچستان کے علاقے ژوب میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم کشمیر،بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ  بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا مزید67افراد کی جان لے گیا،مثبت کیسز کی شرح8.18فیصد