کشمیر پریمیئر لیگ کا میلہ آج سجے گا،30 فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت

Aug 06, 2021 | 10:34:AM

(24نیوز)کشمیر پریمیئر لیگ کا میلہ آج سے  مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ 30 فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے نامور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی راولا کوٹ اور مشہور آل راؤنڈر شعیب ملک کی میرپور ہاکس کی ٹیمیں پہلے میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگی۔ آج سے شروع ہونے والی کشمیر پریمیئر لیگ کا فائنل میچ 17 اگست کو کھیلامظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ صدر کے پی ایل عارف ملک کا کہنا ہے کہ  گراؤنڈ میں صرف ویکسینیٹیڈ تماشائی آسکیں گے اور  تماشائیوں کو گراؤنڈز میں بھی بنیادی ایس او پیز فالو کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گرج چمک، آندھی، بادل اور بارش ، آج موسم کیسا رہے گا۔۔؟

مزیدخبریں