اسلام آباد آئیر پورٹ پر دبئی جانیوالے82 افراد کو روک لیا گیا،مسافروں کا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پربھی دبئی جانیوالے 82مسافروں کو سفر کرنے سے روک دیا گیا۔70سے زائد مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی جانیوالے مسافروں کے پاس ریپڈ پی سی آر کی رپورٹ موجود نہیں تھی۔مسافر ایمریٹس ایئر کی پرواز ای کے601کے ذریعے دبئی جانا چاہتے تھے۔غیر ملکی ایئرلائن کی جانب سے مسافروں کیلئے نئی شرط لاگو کی گئی ہے۔ ایک مسافر نے بتایا کہ مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کے ساتھ پرواز سے 4گھنٹے قبل ریپڈ انٹیجنٹ ٹیسٹ کی شرط لاگو ہے، مسافروں کو ایئرپورٹ آمد سے 4گھنٹے قبل ریپڈ انٹیجنٹ کے بغیر بورڈنگ کارڈجاری نہیں کئے جارہے۔مسافروں کے احتجاج کے باعث اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ لاؤنج میں رش لگ گیا۔ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف دبئی جانے والے مسافر جن کے ریپڈ پی سی آر کی رپورٹ نہیں ہے وہ سفر نہیں کرسکتے،وہ مسافر جو دبئی سے ویکسین لگوا کر آئے ہیں انھیں سفر کی اجازت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رحیم یار خان مندر حملہ کیس: پولیس ناکام، پنجاب کی بیوروکریسی کوئی کام نہیں کرتی، سپریم کورٹ