ارشد ندیم کا عزم:پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیت کر آئیں گے

Aug 06, 2021 | 13:05:PM
 ارشد ندیم کا عزم:پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیت کر آئیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر لائیں گے۔

ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلوں کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والے ارشد ندیم  نے کہا ہے کہ ان شاءاللہ پاکستان کا نام روشن کریں گے، گولڈ میڈل جیت کر آئیں گے۔ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے ٹوکیو میں پاکستانی اتھلیٹ ارشدندیم سےگفتگو کی اور حوصلہ افزائی کی۔

 ڈی سی مدثر ریاض نے ارشد ندیم سے کہا کہ پورےحوصلے، اعتماد، یقین اور دلجمعی کے ساتھ فائنل میں کھیلیں۔انہوں  نے کہا کہ 7 اگست کو پاکستانی وقت کےمطابق 4 بجے اولمپکس میچ ہو رہا ہے، ضلعی انتظامیہ شہر کے اہم پوائنٹس پر اسکرین نصب کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:    قومی ائیر لائن میں منرل واٹر کی بوتلیں بند کرنیکی خبر کی تردید