نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

Aug 06, 2021 | 14:36:PM

 (24نیوز) بجلی کی قیمت میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ کمی کر دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا اتھارٹی نے 28 جولائی 2021 کو عوامی سماعت کی۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  کمی جون کے ماہانہ  فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جائے گی جس کا اطلاق صرف اگست کے بلوں پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے لائف لائن ، زرعی اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
 یہ بھی پڑھیں:      پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹس محفوظ

مزیدخبریں