(24نیوز)معاون خصوصی وزیراعلیٰ عون چودھری نےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو استعفی بھجوادیا،عون چودھری کا کہنا ہے کہ میں نےجہانگیر ترین گروپ پر استعفیٰ دینے کو ترجیح دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعلیٰ عون چودھری نےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو استعفی بھجوادیا جس میں کہا گیا کہ ذاتی زندگی کو پس پشت ڈال کر خلوص کیساتھ پارٹی کی خدمت کی میری خدمات کا ’’صلہ‘‘مجھےحلف لینےسےروک کردیاگیا،عون چودھری کا کہنا ہے کہ مجھے بغیر کسی محکمےکےمشیر بنادیاگیا،آج وزیراعلی آفس نےرابطہ کیا اور مجھے کہاگیا "یا تو ترین گروپ چھوڑدو یا استعفیٰ دو"۔
عون چودھری نےمزید کہا کہ میرےضمیرنےوفادارشخص کوچھوڑنےکی اجازت نہیں دی، میں نےجہانگیر ترین گروپ پر استعفیٰ دینے کو ترجیح دی، جہانگیرترین نےمقاصد کےحصول کیلئےسب سے زیادہ جدوجہد کی، 2018کی انتخابی کامیابی میں جہانگیر ترین کا کردار کلیدی رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے برطرفی کے معاملہ پر چیف جسٹس کے نام خط لکھ دیا