نجی بینک کے عملے کا کارنامہ :سونے کے زیورات نقل میں تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی کے نجی بینک کے عملے نے لاکروں میں رکھے ہوئے عوام کے کروڑوں کے سونے کے زیورات نقل میں تبدیل کر دئیے۔، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، منیجر اور ایک خاتون افسر سمیت عملے کے پانچ ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نجی بینک کے عملے نے 28صارفین کے 55کروڑ روپے کے بدلے رکھے گئے زیورات کو تبدیل کردیا، بینک کے ہیڈ آفس سے آڈٹ کیلئے آنے والی ٹیم پر دوران چیکنگ راز افشاں ہوا کہ لاکر میں موجود سیل شدہ 5بیگوں میں اصل کی بجائے سونے کے پانی سے ملمع شدہ زیورات موجود ہیں جس کے بعد پولیس کو بلایا کر مقدمہ درج کرایا گیا۔
پولیس کے مطابق بینک میں موجود233 لاکرز میں سے اب تک 150چیک کئے جا چکے ہیں ، گرفتار افراد کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر عملے سے بھی تفتیش جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک:قرض کی منظوری دیدی