(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر نتھیا گلی میں گروپ ارکان کا اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں عون چودھری سے استعفیٰ لئے جانے کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیرترین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ارکان عون چودھری کی ثابت قدمی کو سراہیں گے جبکہ ایم پی اے نذیر چوہان کا معاملہ بھی زیربحث آئے گا۔ترین گروپ کے اراکین نتھیا گلی میں 8 سے 10 اگست تک موجود رہیں گے۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون برائے سیاسی اموراور ترین گروپ کے اہم رہنما عون چوہدری اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں اور ان پر اراکین اسمبلی کو ترین گروپ میں لانے کے لئے لابنگ کا الزام تھا۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کی پاکستان واپسی کب ہو گی؟ شہباز شریف نے بتادیا