چینی شہری دانت صاف کرتے ہوئے برش نگل گیا

Aug 06, 2021 | 16:38:PM
چینی شہری دانت صاف کرتے ہوئے برش نگل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24نیوز) ایک چینی شخص دانتوں کی صفائی کرتے ہوئے  ٹوتھ برش ہی نگل گیا ، ڈاکٹرز  کا کہنا ہے کہ برش نکالنے کیلئے پیچیدہ آپریشن سے گزرنا پڑا۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ جیانگ سو کے علاقے تاشو سے تعلق رکھنے والا شہری دس روز قبل غنودگی کے عالم میں دانتوں کی صفائی کر رہا تھا کہ اس دوران وہ پندرہ سینٹی میٹر کا ٹوتھ برش سالم نگل گیا ۔ 

ڈاکٹرز نے بتایا کہ پیٹ سے برش کو نکالنے کیلئے انہیں ایک پیچدہ قسم کے گیسٹرو سکوپک آپریشن سے گزرنا پڑا تا کہ ٹوتھ برش کو نکالا جا سکے، جس کے بعد کامیابی سے برش کو نکال لیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:    گھر کے باہر کھڑے شہریوں سے ڈاکو موبائل فون،نقدی و دیگر چیزیں لوٹ کر فرار