افغان حکومت کے میڈیا انفارمیشن سینٹر پر فائرنگ ۔۔ سربراہ ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
( مانیٹرنگ ڈیسک)داوا خان کو جمعہ کی دوپہر مغربی کابل کے علاقے دارالامان روڈ پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
افغان خبر رساں ویب سائٹ کی جانب سے حکومت کے میڈیا انفارمیشن سینٹر کے سربراہ دوا خان میناپال کے قتل کی تصدیق کی گئی ہے۔ دوا خان کو جمعہ کی دوپہر دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے دارالامان روڈ پر فائرنگ نشانہ بنایا گیا جس سے وہ ہلاک ہوگئے۔
دوسری جانب طالبان نے دوا خان کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
واضح رہے کہ افغان حکومت کے میڈیا اینڈ انفارمیشن سینٹر کے سربراہ سے پہلے دوا خان افغان صدرت کے نائب ترجمان کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے اور وہ 2016 سے 2020 تک اس عہدے پر فائز رہے۔اس کے علاوہ انہوں نے 2015 میں قندھار میں بھی حکومتی میڈیا اینڈ انفارمیشن سینٹر میں ذمہ داریاں انجام دیں۔
یہ بھی پڑھیں:عون چوہدری کے استعفیٰ کے بعد سیاست میں تیزی۔۔ جہانگیر ترین گروپ کا اہم اجلاس طلب