اسد کھوکھرکی ایک مرتبہ پھر سنی گئی ۔۔صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی اسد کھوکھر کو دوبارہ صوبائی وزیر بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسد کھوکھر اس سے قبل بھی وزیر رہ چکے ہیں، انہیں دوبارہ کابینہ میں لیا جارہا ہے۔اسد کھوکھر سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے خالی کردہ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 168 پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ 19 جولائی 2020 کو گورنر پنجاب چودھری نے صوبائی وزیر جنگلی حیات ملک اسد علی کھوکھر کا استعفیٰ منظور کرلیا ۔
حکومت پنجاب کے کابینہ ونگ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق گورنر نے آرٹیکل 132(3) اور آرٹیکل 105 کے تحت ملک اسد علی کھوکھر کا صوبائی وزیر جنگلی حیات کے عہدے سے استعفیٰ منظور کرلیا۔
واضح رہے کہ ملک اسد کھوکھر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:عون چوہدری کے استعفے کے بعد سیاست میں تیزی۔۔ جہانگیر ترین گروپ کا اہم اجلاس طلب