فردوس عاشق اعوان کی خدمات وفاق کے سپرد کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاق میں محکمہ بہبود آبادی کا معاون خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعدڈاکٹر فردوس عاشق نے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نےان کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اب وزیر اعظم کی معاون خصوصی کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرانجام دیں گی، جب کہ پنجاب میں فیاض الحسن چوہان کو اطلاعات کی ذمہ داری دی جائے گی، فیاض الحسن چوہان پہلے بھی وزارت اطلاعات کی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔
اس سے قبل وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی، وزیر اعلی پنجاب نے فردوس عاشق اعوان کی خدمات کو سراہا اور فردوس عاشق اعوان نے پنجاب میں خدمات سر انجام دینے میں تعاون پر وزیر اعلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کی قیادت پر اعتماد اور ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
عثمان بزدار نے فردوس عاشق اعوان سے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اپ پنجاب میں بھی سیاسی امور کی انجام دہی میں پارٹی کو معاونت کریں، وزیر اعظم عمران خان آپ کو وفاق میں ذمہ داری دینا چاہتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے فردوس عاشق اعوان کو قیادت کے پیغام سے آگاہ کیا، جس پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت جو بھی آئندہ حکم دے گی اس کی تعمیل کروں گی، وزیر اعظم کی ٹیم کے ممبر کے طور پر جہاں مناسب سمجھیں ذمہ داری لگا دیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسد کھوکھرکی ایک مرتبہ پھر سنی گئی ۔۔صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ