بیرون ملک جانیوالے طلبہ کو موڈرنا ویکسین لگانے سے متعلق ہدایات جاری

Aug 06, 2021 | 18:15:PM
بیرون ملک جانیوالے طلبہ کو موڈرنا ویکسین لگانے سے متعلق ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے عالمی وبا کورونا کے خلاف قوت مدافعت پید اکرنے کیلئے آکسفورڈ کی موڈرنا ویکسین سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔
این سی او سی کے مطابق موڈرنا ویکسین بیرون ممالک جانے والے 16 سال یا زائد عمر والوں کو لگائی جائے گی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ موڈرنا ویکسین صرف ان طلبہ کو لگائی جائے گی جن کیلئے ویکسین یونیورسٹی کے باعث ضروری ہے، طلبہ کو ویکسین لگوانے کیلئے ضروری کاغذات اور ویکسین کی ضرورت کا ثبوت دینا ہوگا۔
این سی او سی کی ہدایات میں مزید کہا گیاہے کہ موڈرنا پاکستان میں 18 سال یا زائد عمر کے شہریوں کو لگائی جائے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل این سی او سی کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا تھا کہ موڈرنا ویکسین حاملہ خواتین کو بھی لگائی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پارٹی مخالف بیانات پر انہیں شرمندہ ہونا چاہئے: فیاض چوہان کا عون چودھری کے استعفیٰ پر ردعمل