وزیراعظم اور آرمی چیف کا پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ 

Aug 06, 2021 | 18:35:PM

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا،گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ کے پی محمود خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی سی پی آر)کے مطابق وزیراعظم نے یادگارشہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ،وزیراعظم کو سکیورٹی صورتحال ،جاری آپریشنز اورباڑ کے عمل پر بریفنگ دی گئی ،وزیراعظم نے بارڈر مینجمنٹ سے متعلق اقدامات پر اطمینان کااظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ انٹرنل سکیورٹی اور بارڈرمینجمنٹ اقدامات قابل تعریف ہیں ،وزیراعظم نے امن واستحکام کیلئے آپریشنز کی کوششوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کو ضم اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ،وزیراعظم کو پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی صورتحال اورحکمت عملی سے آگاہ کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ وزیراعظم نے جامع بارڈرمینجمنٹ نظام پر اظہار اطمینان کیا،وزیراعظم نے موثر بارڈر کنٹرول اورداخلی سکیورٹی کو بھی سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی، وزیراعظم نے کورونا ،ٹڈی دل کی روک تھام میں اعانت پر فورسز کے کردار کو سراہا،وزیراعظم نے انسداد پولیو شجرکاری مہم کیلئے اقدامات کی بھی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: فردوس عاشق اعوان کی خدمات وفاق کے سپرد کرنیکا فیصلہ

مزیدخبریں