گور نر نیمروز ایران فرار۔۔طالبان کا صوبے پر کنٹرول۔ عبدالرشید دوستم کے گھر کو آگ لگا دی

Aug 06, 2021 | 19:44:PM
 گور نر نیمروز ایران فرار۔۔طالبان کا صوبے پر کنٹرول۔ عبدالرشید دوستم کے گھر کو آگ لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) طالبان نے ایرانی سرحد کے قریب مغربی صوبے نیمروز کے مرکز پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ افغان رپورٹس کے مطابق نیمروز کے گورنر اپنے ساتھیوں سمیت ایران چلے گئے ہیں۔
 دوسری پیشرفت میں طالبان شمالی جوزجان صوبے کے مرکز شبرغان میں داخل ہوگئے ہیں اور داخل ہونے کے بعد انہوں نے سابق نائب صدر عبدالرشید دوستم کے گھر پر قبضہ کر کے آگ لگا دی۔افغانستان میں حالیہ ہفتوں میں لڑائی میں شدت آئی ہے اور طالبان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ملک کے 421 اضلاع میں 260 اضلاع پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ادھر امریکا کے جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے سربراہ جنرل ملی نے بھی کہا ہے کہ طالبان کا اس وقت آدھے افغانستان پر قبضہ ہے۔
 دوسری طرف بین افغانی مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی ہے اور مذاکرات گیارہویں مہینے میں داخل ہونے والے ہیں۔مسئلے کے حل کیلئے سفارتی کوششوں میں تیزی آنے کا امکان ہے اور آئندہ ہفتے قطر میں افغانستان کے پڑوسی ممالک ، روس، امریکا اور قطر کے افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی کی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے تاکہ مسئلے کے حل کیلئے علاقائی ممالک کے کردار کو بڑھایا جائے۔اس کے علاوہ روس، چین، امریکا اور پاکستان کے افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی کا اجلاس بھی قطر میں ہونیوالا ہے ۔
 یہ بھی پڑھیں۔منشیات کیس۔درخواست مسترد۔بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی کی حالت کیسی؟ جانیے