کشمیر اٹوٹ انگ۔۔اوآئی سی مداخلت سے باز رہے۔۔بھارت سیخ پا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے متعلق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے بیان پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے اس معاملے پر مداخلت کا کوئی اختیار حاصل نہیں ہے اورمقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے او آئی سی کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کو بھارت کے داخلی امور میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی کا کہنا تھاکہ ہم او آئی سی کے جنر ل سکریٹریٹ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ اس طرح کا بیان ناقابل قبول ہے،انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر سے متعلق امور میں او آئی سی کو مداخلت کرنے کا کوئی اختیار حاصل نہیں ہے۔ یہ بھارت کا داخلی معاملہ ہے ۔
یہ بھی پڑھیں۔راج کندراکیس:اداکارہ شلپا شیٹھی کوابتک کا بڑا دھچکا لگ گیا