برہنہ فوٹو شوٹ۔۔ناممکن ۔۔نرگس فخری نے اہم انکشاف کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی نژاد بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے بھارتی فلمی صنعت میں بڑے پروجیکٹس پر کام کے مواقع گنوا دینے کی وجہ بتا دی ہے۔
اداکارہ نرگس فخری نے 2011 میں امتیاز علی کی فلم ’راک سٹار‘ سے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا ہے۔ نرگس فخری کو بالی ووڈ میں اپنی خوبصورتی اور اداکاری کی وجہ سے کافی پسند کیا گیا تاہم وہ بالی ووڈ میں بہت زیادہ وقت نہ گزار سکیں۔
View this post on Instagram
ایک یوٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں نرگس فخری کہتی ہیں کہ انہیں بالی ووڈ کا حصہ رہنے کیلئے کئی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا جن میں کاسٹنگ کاو¿چ بھی شامل ہے۔
نرگس فخری نے کہا کہ میں شہرت کی لالچی نہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں نے ڈائریکٹرز کی غیر اخلاقی اور نامناسب خواہشات کو پورا کرنے سے صاف انکار کیا، ان خواہشات کو رد کرنے کی وجہ سے مجھے بالی ووڈ کے کئی بڑے پروجیکٹس سے ہاتھ دھونا پڑا۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنی عزت اور وقار کی تلاش میں رہی جو بالی ووڈ میں مجھے کبھی کبھار ہی میسر آئی، اپنی اخلاقیات کو برقرار رکھنے کی عادت کے سبب مجھے کام سے روکا گیا، میں اپنے نظریے پر ثابت قدم رہی کیونکہ میرے لیے اخلاق بہت اہم چیز ہے۔
نرگس فخری نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ میں نے ماڈلنگ کی دنیا کی نسبت بالی ووڈ کو بہتر پایا، ماڈلنگ میں برہنہ فوٹو شوٹ کیلئے زور دیا جاتا ہے جو میرے لیے ناقابل قبول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راج کندراکیس:اداکارہ شلپا شیٹھی کوابتک کا بڑا دھچکا لگ گیا