(24 نیوز) اوگرا نے اگست کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.3015 ڈالر اضافہ کردیا گیا۔سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.2175 ڈالر فی یونٹ مقرر ،سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.9549 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر،یکم اگست کو سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.6080 ڈالر فی یونٹ کا نوٹیفیکیشن ہوا تھا۔
یکم اگست کو سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.9549 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا نوٹیفیکیشن ہوا تھا۔یکم اگست کو کئے گئے دونوں نوٹیفیکیشن بعدازاں واپس لے لئے گئے تھے۔سوئی ناردرن سسٹم پر جولائی میں ایل این جی کی قیمت 12.9160 ڈالر فی یونٹ تھی۔سوئی سدرن سسٹم پر جولائی میں ایل این جی کی قیمت 12.6386 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع