مبشر کھوکھر پرگولیاں کیوں چلائیں؟ قاتل کا سنسنی خیز بیان

Aug 06, 2021 | 23:05:PM

(24 نیوز)نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں سنسنی خیزانکشاف کردیا۔
یاد رہے کہ اسد کھوکھر کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں قاتلانہ حملے میں ان کے بھائی مبشر کھوکھرجاں بحق ہوگئے، مبشر کھوکھر سر میں گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوئے، فائرنگ میں زخمی ہونے والے شہری عزیز کا کہناتھا کہ ملزم ناظم کی فائرنگ سے مبشر کھوکھو جاں بحق ہوئے، گرفتار ملزم کا تعلق ملتان روڈ چوک ماناوالہ سے ہے۔
گرفتار ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ میرا چچا کچھ عرصہ قبل قتل ہوا تھا، چچا کا بدلہ لینے کیلئے ملک مبشر   گوگا کو قتل کیا،    مبشر چچا کے قتل میں ملوث تھا اس لئے گولیاں چلائیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسدکھوکھر کے بیٹے کے ولیمے میں فائرنگ، بھائی جاں بحق

مزیدخبریں