بجلی صارفین کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

Aug 06, 2022 | 09:01:AM

(ویب ڈیسک) حکومت نے عوام کا جینا حرام کر دیا۔ مہنگی بجلی کے بعد کرنٹ بلوں کی اقساط پر ریلیف بھی ختم کر دیا گیا۔ صارفین اقساط کےلئے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین کے بلوں کی اقساط کی سہولت ختم کر دی گئی۔ نئے کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں بل کی اقساط کی سہولت ہی نہیں دی گئی۔ نئے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے تحت صرف بقایا جات کی اقساط ہوسکیں گی، ایک صارف 6 ماہ میں صرف ایک بار بقایا جات کی قسط کروانے کی سہولت حاصل کرسکے گا۔

مہنگی بجلی کی وجہ سے صارفین اقساط کروا کر ریلیف سے فائدہ اٹھا رہے تھے، لیسکو انتظامیہ نے یہ ریلیف بھی ختم کر دیا، لیسکو کی جانب سے اقساط کے لئے نیا کمپیوٹرائزڈ سسٹم نافذ کر دیا گیا، تمام ڈویزنوں، سرکلز اور لیسکو ہیڈکوارٹرز میں مینول اقساط پر پابندی عائد کر دی گئی۔

مزیدخبریں