(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کو وزیراعظم آفس میں ڈیجیٹل میڈیا کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی صارفین کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
وزیراعظم شہباز شریف نے احمد جواد کی تقرری کی منظور دی۔ وہ وزیراعظم آفس میں ڈیجیٹل میڈیا کو ہیڈ کریں گے۔ احمد جواد نے کچھ عرصہ قبل تحریک انصاف کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہیں تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کا مقابلہ کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ احمد جواد مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کو مزید فعال کریں گے۔