پاکستان مسلم لگ (ن) کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجاب میں ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد مسلم لیگ ن نے مستقبل کی نئی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کا آغاز کر دیا۔ مفاہمانہ پالیسی کو ترک کر کے جارحانہ انداز اختیار کرنے، نواز شریف، مریم نواز کو دی جانے والی سزاؤں اور دیگر پارٹی قائدین کے خلاف بنائے گئے مقدمات کے پس پردہ حقائق عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نے سابق پی ٹی آئی رہنما کو بڑے عہدے سے نواز دیا
آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کا بیانیہ کیا ہوگا ؟ کن بنیادوں پر آئندہ الیکشن میں جایا جائے اس پر مشاورت شروع ہوگئی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب اور کے پی کے میں تحریک انصاف کا مقابلہ کن بنیادوں پر کیا جائے گا، اس ضمن میں لیگی رہنماؤں نے تجاویز بھی دینی شروع کر دی ہیں۔
آئندہ کی سیاسی حمکت عملی کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں کی جانب سے دی جانیوالی ابتدائی تجاویز میں ن لیگ کے سابقہ ادوار میں کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عمران خان کے سکینڈلز کو بے نقاب کیا جائے گا۔
ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لیگی رہنماؤں کے جانب سے دی جانے والی تجاویز پر مکمل اتفاق کیا ہے اور ان تجاویز کو اپنانے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ مشاورت کا یہ سلسلہ رواں ماہ کے آخر تک جاری رکھا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف رواں ماہ کے آخر یا ستمبر کے آغاز پر پارٹی کی نئی سیاسی حکمت عملی اور لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔