(ویب ڈیسک) برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں قومی ریسلر انعام بٹ نے سلور میڈل جیت لیا جس کے بعد پاکستان کے میڈل کی تعداد چار ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ریسلر انعام بٹ کو 86 کلو گرام کیٹیگری کے فائنل مقابلے میں بھارتی ریسلر دیپک پونیا نے 3-0 سے شکست دی تاہم رنر اپ رہنے پر انہیں سلور میڈل دیا گیا۔
انعام بٹ نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقی ریسلر ایڈورڈ لیسنگ کو 5-3 سے شکست دی تھی جبکہ کوارٹر فائنل میں انہوں ںے اسکاٹ لینڈ کو ریسلر کو 11-0 سے ہرایا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ریسلر عنایت اللہ نے 65 کلو گرام کیٹیگری میں اسکاٹش پلیئر کو ہرا کر برونز میڈل اپنے نام کیا تھا۔
کوارٹر فائنل میں عنایت اللہ نے نائیجیریا کے اماس ڈینئل 4-0 سے شکست دی تھی جبکہ انہیں سیمی فائنل میں شکست ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد چار ہوگئی ہے پاکستان اب تک ایک گولڈ، ایک سلور اور دو کانسی کے تمغے جیت چکا ہے۔