پنجاب کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھا لیا ، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کابینہ کے ارکان سے حلف لیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے میاں اسلم اقبال کو ہاؤسنگ اینڈ انڈسٹریز ، علی عباس شاہ کو جنگلات اور وائلڈ لائف کے محکمے کی وزارت دی ہے ۔ سردار محسن لغاری کو وزارت خزانہ ، تیمور ملک کو سپورٹس اینڈ کلچر کا محکمہ دیا گیا ۔
راجہ بشارت کی وزارت تبدیل کرکے انہیں کواپریٹو اور پروسیکیوشن کے محکمہ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ۔ راجہ یاسر ہمایوں ہائر ایجوکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر کے طور پر حلف لیں گے ۔
مراد راس سکول ایجوکیشن اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو صحت کا وزیر بنایا گیا ہے ۔ حلف برداری کی تقریب میں ممبران صوبائی اسمبلی سمیت تین مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بھی موجود تھے ۔
خیال رہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے گورنر پنجاب کو صوبائی کابینہ سے حلف لینے کی ہدایت کی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،اہم رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا