راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ: عدالت کا بڑا حکم آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے معاملے پر 30 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کا شہباز حکومت پر بڑا الزام
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ کرتے ہوئے عدالت نے سپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے متعلق درخواست پر 30 دن میں فیصلہ کریں۔
عدالت نے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل متعلقہ حکام کو عدالتی حکم سے آگاہ کریں اور رجسٹرار آفس درخواست اور فیصلے کی مصدقہ نقول سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے۔