(24نیوز) چین نے امریکا کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی اور دہشتگردی کی روک تھام سمیت متعدد معاملات پر تعاون ختم کر نے کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ وینگ یی نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے شدید تحفظات اور سخت مخالفت کے باوجود تائیوان کادورہ کیا جس سے ون چائنہ پالیسی کو پامال کیا گیا، جس کی وجہ سے چائنہ نے امریکا کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی اور دہشتگردی کی روک تھام سمیت متعدد معاملات پر تعاون ختم کرنے اور فوجی مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
چین کی جانب سے نینسی پلوسی پر پابندی بھی لگا دی گئی ہے جبکہ امریکا نے چین کے اس اقدام کو غیرذمہ دارانہ قراردیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل جان کربی کا کہناہےکہ چین فوجی مشقیں اور بیان بازی ختم کرکے اس کشیدگی کم کر سکتا ہے ۔ چین ایسے اقدامات کرکے سمجھتا ہے کہ وہ ہمیں سزا دے رہا لیکن در حقیقت وہ ہمیں نہیں بلکہ دنیا کوسزا دے رہا ہے۔