عام لیاقت پوسٹ مارٹم کیس میں نئی پیش رفت، بشری اقبال کا بڑا قدم

Aug 06, 2022 | 12:11:PM

(ویب ڈیسک )سابق رکنِ قومی اسمبلی و معروف میزبان عامر لیاقت کی قبر کشائی کے حکم کو معطل کرنے کے لیے ان کی سابقہ اہلیہ نے سیشن کورٹ میں نظرثانی کی درخواست جمع کروا نے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت کی سابقہ، پہلی اہلیہ، بشریٰ اقبال کی جانب سےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’’ہم مرحوم عامر لیاقت کی قبر کشائی کے حکم کو معطل کرنے کے لیے سیشن کورٹ میں نظرثانی کی درخواست جمع کرانے جا رہے ہیں‘‘

اُن کا مزید کہنا ہے کہ ’امید ہے کہ اللّٰہ اس معاملے کو احمد اور دعا (بیٹا اور بیٹی) کے حق میں حل کر دے گا، انشاء اللّٰہ‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک  کا اپنے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے اور ضرور ہوگا، ان شاء اللّٰہ پوسٹ مارٹم لازمی ہوگا۔

 دانیہ  ملک نےبشریٰ اقبال اور بیٹی دعا عامر پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا تھا جب پوسٹ مارٹم کی بات آئی تو یہ بشریٰ اور دعا دونوں میڈیا کی سپورٹ مانگنے سامنے آگئیں، ویسے جب عامر فوت ہوئے تب تو بشریٰ میڈیا کے سامنے نہیں آنا چاہتی تھیں، اب بیٹی کو بھی لے کر آ گئی ہیں۔دانیہ ملک کا کہنا تھا کہ مطلب کچھ تو ہے جو بی بی (بشریٰ اقبال) پوسٹ مارٹم میں تاخیر کرواتی جا رہی ہیں اور اب ہمیں دھمکیاں بھی دلوا رہی ہیں کہ اس پیشی پر آئیں تو جان سے جاؤ گی۔

مزیدخبریں