(ویب ڈیسک )موجودہ مہنگائی میں مختلف کمپنیوں نے عوامی سواری کے بعد اس کے سپیئر پارٹس کی قیمتیں بھی بڑھا دیں۔
تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل کے سپیئر پارٹس لائٹس رنگ ،مدگارڈ ،سلنسر ،ہنڈ گارڈ ،سیفی راڈ ،فٹ ریسٹ ،ونڈ مرر کی قیمتیں بھی بڑھ گیئں.ہیڈ لائٹ رنگ کی قیمت 150 روپے بڑھا 950 روپے کردی گی ۔ونڈ مرر 250 روپے مہنگا ہوکر 1000 روپے کا ہوگیا ۔
فرنٹ مدگارڈ 150 روپے اضافے سے 1430 روپے کا ہوگیا ۔الائے رم 70 سی سی 200روپے اضافے سے 1350 روپے کا ملے گا .
سوئچ کٹ 100 روپے بڑھکر 1000 روپے کی ہوگی ۔مختلف اقسام کے ڈیجیٹل میٹرز اور لائیٹس بھی 100 سے 250 تک مہنگی کردیں۔