شعیب اختر ہسپتال میں داخل،مداحوں سے دعاؤں کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو گُھٹنے کے آپریشن کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں ان کا 8گھنٹے طویل آپریشن کرکے گھٹنے کی سرجری کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر ہسپتال کے بیڈ سے ایک ویڈیو شیئر کیا۔ جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کوبتایا کہ ان کا 8 گھنٹے طویل آپریشن ہوگا جس کے لیے انہیں دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔
View this post on Instagram
شعیب اختر کا کہنا ہے کہ میں نے پاکستان کے لیے بطور بولر کھیلا جس پر مجھے فخر ہے لیکن یہ سرجری میرے لیے ضروری ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ درد ختم ہونے اور صحت یاب ہونے میں مجھے کم سے کم 2 سے 3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔
سابق فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ دعاؤں کی اشد ضرورت ہے کیوں کہ 8 گھنٹے طویل آپریشن ہو گا۔