شعیب اختر ہسپتال میں داخل،مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

Aug 06, 2022 | 13:54:PM

(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو گُھٹنے کے آپریشن کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔  جہاں ان کا 8گھنٹے طویل آپریشن کرکے گھٹنے کی سرجری کی جائے گی۔  

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر ہسپتال کے بیڈ سے ایک ویڈیو شیئر کیا۔ جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کوبتایا کہ ان کا 8 گھنٹے طویل آپریشن ہوگا جس کے لیے انہیں دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ میں نے پاکستان کے لیے بطور بولر کھیلا جس پر مجھے فخر ہے لیکن یہ سرجری میرے لیے ضروری ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ درد ختم ہونے اور صحت یاب ہونے میں مجھے کم سے کم 2 سے 3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

سابق فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ دعاؤں کی اشد ضرورت ہے کیوں کہ 8 گھنٹے طویل آپریشن ہو گا۔

مزیدخبریں