(ویب ڈیسک) اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی ،پی ٹی آئی کی قیادت نے خیبرپختوںخوا اور پنجاب کی اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
تحریک انصاف کی قیادت کو قانونی ماہرین کی جانب سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کیلئے وفاقی حکومت پر پریشر ڈالنے کیلئے اگر صوبائی اسمبلیاں تحلیل کی گئیں تو وفاقی حکومت گورنر راج لگا سکتی ہے اور دونوں صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو الیکشن کمیشن صرف یہاں الیکشن کروائے گا،قانونی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے پی ٹی آئی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل نہ ہوئی تو دونوں اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں تمام سیٹیوں پر خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں ایڈ یشنل چیف سیکرٹری سمیت مختلف افسروں کے تقرر اور تبادلے کردیئے گئے، چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نےوزیر اعلیٰ کیساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ۔کامران علی افضل کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات پر وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے ساتھ کام کرنے سے قاصر ہوں۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے وفاقی اسٹبلیشمنٹ کو خط لکھا جس میں ان کی خدمات واپس لینے کی درخواست کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:این اے 157 ضمنی انتخابات، پی ڈی ایم کا بڑا فیصلہ