مزید بارشیں محکمہ موسمیات نے ہائی الرٹ جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں جس سے ملک بھر میں مسلسل بارشیں ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 10 سے 13 اگست کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ بارش کے باعث لاہور،فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہےجبکہ راولپنڈی،سیالکوٹ اور نارووال کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ڈی جی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے۔
موسلادھار بارش کے باعث دریائے راوی،جہلم اور چناب کے برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کی توقع ہے۔مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس دوران سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا کہا اس کے ساتھ ہی تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور تمام ہنگامی تیاریاں مکمل کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دیں۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔