(24 نیوز) وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری کو 10 محرم تک خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ: عدالت کا بڑا حکم آگیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 محرم الحرام تک نئے چیف سیکرٹری پنجاب کا فیصلہ کیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی تقرری کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
کامران علی افضل نے عہدے پر برقرار رہنے سے معزرت کر لی ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آگاہ کر دیا ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے بذریعہ مراسلہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آگاہ کیا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر مزید کام کرنے سے معزرت ہے۔