پاکستان کے نام ایک اور بڑا اعزاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی ۔اداکارہ مہوش حیات رواں برس پاکستانی سینیما گھروں میں کامیاب ہونے والی مس مارول سیریز میں عائشہ کا کردار ادا کرنے کے بعد عالمی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اس بار، مہوش حیات نے ’ڈزنی‘ کی مشہور ہدایت کار لینا خان کے طور پر ایک اور سنگ میل حاصل کیا ہے اور انہیں یو کے مسلم فلم (یو کے ایم ایف) کی پہلی سرپرست بنا دیا گیا ہے، جو ایک ایسی تنظیم ہے جو اسکرین پر مسلمانوں کے دقیانوسی تصورات کو چیلنج کرتی ہے اور پوری انڈسٹری میں بہتر نمائندگی کی وکالت کرتی ہے۔
اس بات کا اعلان اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا، ۔مہوش حیات نے بھی انسٹاگرام پر اس کامیابی کا جشن مناتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت فخر ہے کہ میں یو کے مسلم فلم کا حصہ ہوں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے عالمی سطح پر انسانی حقوق کے بارے میں بڑے پیمانے پر بات کی ہے اور خاص طور پر کئی سال سے مین اسٹریم میڈیا میں مسلمانوں کی نمائندگی کے بارے میں آواز اٹھا ئی، جس پر تنظیم نے پاکستانی اداکارہ کی تعریف کی۔