(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر محمد ہاشم ڈوگر کع محکمہ داخلہ اور جیل کا قلمدان دے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:وفاق اور پنجاب حکومت آمنے سامنے، بڑی خبر آگئی
تفصیلات کے مطابق سردار صدف نکئی کو محکمہ ایکسائز، علی افضل ساہی کو محکمہ سی ایبڈ ڈبلیو جبکہ نوابزادہ منصور علی خان کو ریونیو کا قلمدان دیا گیا ہے۔
سید حسین جہانیاں گردیزی کو محکمہ زراعت، غضنفر علی چھینہ کو محکمہ سوشل ویلفیئر، سردار حسنین بہادر دریشک کو محکمہ انرجی، میاں محمود الرشید کو محکمہ بلدیات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
میاں اسلم اقبال کو محکمہ ہاؤسنگ اور انڈسٹری، سید عباس علی شاہ کو محکمہ جنگلات، محمد محسن لغاری کو محکمہ خزانہ، محمد تیمور خان کو محکمہ سپورٹس، راجہ بشاورت کو محکمہ کواپریٹیو اور پراسیکویشن کا محکمہ دیا گیا ہے۔
راجہ یاسر ہمایوں کو محکمہ ہائر ایجوکیشن، عنصر مجید نیازی کو محکمہ لیبر، منیب سلطان چیمہ کو محکمہ لائیو سٹاک، مراد راس کو محکمہ سکولز ایجوکیشن، ڈاکٹر یاسمین راشد کو محکمہ ہیلتھ جبکہ خرم شہزاد ورک کو محکمہ قانون دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔