(ویب ڈیسک )میکسیکو کے دارالحکومت میں باورچیوں نے 242.7 فِٹ طویل ٹورٹا سینڈوچ بنا کر نیا ریکارڈ قائم دیا۔
تفصیلات کے مطابق میکسیکو سٹی کے وینوسٹیانو کیرینزا ضلع میں منعقد ہونے والے 17ویں سالانہ ٹورٹا میلے میں سینڈوچ کا کاروبار کرنے والے مختلف افراد نے 2 منٹ اور9 سیکنڈ کے اندر ریکارڈ ساز سینڈوچ بنایا۔
شہر کی میئر ایویلین پیرا کا کہنا تھا کہ 242.7 فٹ کا سینڈوچ میکسیکو سٹی کا نیا ریکارڈ ہے۔
دنیا کے سب سے بڑے سینڈوچ کا ریکارڈ رکھنے والے سینڈوچ کی لمبائی 2411 فٹ 5 انچز ہے جبکہ یہ سینڈوچ دنیا کا سب سے بڑا ٹورٹا سینڈوچ شمار کیا جارہا ہے تاہم، گنیز ورلڈ ریکارڈ میں ایسی کوئی فہرست فی الحال موجود نہیں ہے جس میں اس سینڈوچ کا شمار کیا جاسکے۔
ٹورٹا کے حصے میلے میں شریک لوگوں کو فروخت کردیے گئے۔ سینڈوچ میں بیف اور چکن کے علاوہ شترمرغ، مگرمچھ اور بھینس کا گوشت استعمال کیا گیا۔