(ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے14 اگست کو اسلام آباد میں بڑا جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا سیاسی اجلاس ہوا، اجلاس میں عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی،اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ 14 اگست کو حکومت مخالف وفاقی دارالحکومت میں بڑا جلسہ کیا جائے گا۔ یہ جلسہ پریڈ گراؤنڈ میں کیا جائے گا جہاں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت حکومت کےخلاف پاور شو کر یگی۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 157 ضمنی انتخابات، پی ڈی ایم کا بڑا فیصلہ