سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کےمطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 43 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 24 قیراط سونے کی فی 10 گرام نئی قیمت 1372 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 23 ہزار 028 روپے ہوگئی ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 776 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر کمی کے بعد 1777 ڈالر ہوگئی ہے۔