(ویب ڈیسک )ملک احمد خان کو وزیراعظم شہبازشریف کامعاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر ملک احمد خان کو وزیراعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا ہے، ملک احمد خان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔دوسری جانب روبینہ عرفان کو بھی وزیراعظم کا معاون خصوصی تعینات کردیا گیا ہے، ان کا عہدہ بھی وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔
وفاقی حکومت نے دونوں کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔