تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ ، ایف آئی اے متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)تحریک انصاف کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس پرایف آئی اےمتحرک ہوگئی ۔ ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر،محمود الرشید ، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور ڈاکٹر سیما ضیا کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف اے نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما محمود الرشید کو 11اگست کو طلب کیا ہے ۔وفاقی حکومت کی ہدایت پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ محمود الرشید وفاقی حکومت کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونگے۔
دوسری جانب ایف آئی اے نے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں اسدقیصرکو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ گیارہ اگست کو خیبر پختونخوا آفس میں پیش ہونے کی ہدایت۔ نوٹس میں کہاگیاہے کہ اکبرایس بابرکیس کے فیصلے کے مطابق آپ کے دوبینک اکاونٹس ہیں۔آپ دوبینک اکاونٹس کھولنے اورانہیں چلانے سے منسلک ہیں۔آپ ان اکاونٹس سے متعلق سوالات کے جواب دیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کیلئے ایف آئی اے سندھ متحرک ہو گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا،ایف آئی اے نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر سیما ضیا کو طلب کر لیا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی پانچ رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینک سرکل رابعہ قریشی کوٹیم کی سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم ارکان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹررو¿ف شیخ، انسپکٹرزسبین غوری،آفتاب وٹو اور سب انسپکٹرراحت خان شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے رہنما پی ٹی آئی اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو پندرہ اگست کو تحقیقات کیلئے طلب کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر سیماضیا کو بھی بارہ اگست کو طلب کیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:رضا ربانی نے صدر عارف علوی سے استعفے کا مطالبہ کردیا