عمران نیازی کو ایک دن نااہل ہونا ہے ،حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد حمزہ شہباز نے کہا کہ چار سال بعد میاں نواز شریف سے ملاقات ہوئی، ان کی صحت دریافت کی ۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ پاکستانی قوم انا کے پہاڑ پر بیٹھے اس شخص سے پوچھ رہی ہے جو کہتا تھا کہ میں نہیں تو پاکستانی ریاست تباہ ہو جائے گی ، ٹی بوائز کے نام پر پیسے منگوائے جاتے رہے ، عمران خان خود ڈکلیریشن فارم پر دستخط کرتے تھے ، اب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو گیا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ صادق و امین قوم کو جواب دے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ایک نہ ایک دن نااہل ہونا ہے ، اب عمران نیازی کے بھاگنے کی باری آگئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے عمران خان کا عدالتوں سے رجو ع کافیصلہ