(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان نے جھوٹے دستاویزات جمع کرائے، اب اس معاملے کو تکنیکی رنگ دیا جا رہا ہے، یہ ٹیکنکل معاملہ نہیں فارن فنڈنگ کا سیدھا سیدھا معاملہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ تحریک انصاف فارن ایڈڈ پارٹی ڈکلیئرہوگئی ہے، عمران خان ابھی تو ٹیزر آیا ہے پوری فلم آنا باقی ہے ان کا کہناتھا کہ عمران خان مانئنڈ سیٹ کے حکم پر فوجی افسران کی شہادت پر ٹرولنگ کی گئی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پہلی دفعہ کسی پارٹی کے سربراہ کو فارن ایڈڈ پارٹی ڈکلیئر کیا ہے،فیصلہ 8 سال کی تحقیقات کے بعد آیا ہے۔ دوسروں کو چور کہنے والا اب اس معاملے کو تکینکی معاملہ کہہ رہا ہے سوال بتانے پڑیں گے 2018 سے 2022 تک فنڈنگ کہاں استعمال کی۔
ان کا کہناتھا کہ عمران خان نے ملک میں نفرت اور سیاسی عدم استحکام پھیلایا، یہ خالی فارن فنڈنگ کا معاملہ نہیں ہے، فارن فنڈنگ کے عوض عمران نے یہ سب کچھ کیا سی پیک کیوں بند ہوا؟ نوازشریف کو کرسی سے ہٹانا بلنڈر تھا، تین دفعہ کے منتخب وزیراعظم کو اقامہ کے بجائے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر دیا، بلیک لا ڈکشنری کا سہارا لیکر نوازشریف کو نااہل کیا گیا۔ آج تک عمران خان نے رومیتا شیٹھی، ووٹن کلب سے فنڈنگ لینے سے انکارنہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران نیازی کو ایک دن نااہل ہونا ہے ،حمزہ شہباز