(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا کہ جس دن تحریک عدم اعتماد پیش ہونی تھی اس سے دو روز قبل مجھے بھی وزارت عظمیٰ کی پیشکش ہوئی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بنی گالا سے گھر جانے کیلئے روانہ ہوا تو فون آیا واپس بنی گالہ آئیں،واپس پہنچا تو دو صاحب کھڑے تھے،انہوں نے کہا پہلے ہماری بات سنیں۔پھر انہوں نے کہا کہ عمران خان کے علاوہ وزارت عظمیٰ کے لیے تین نام ہیں، ان میں ایک نام آپ کا بھی ہے ۔اسد عمر کا کہناتھا کہ میں نے جواب دیا کیا آپ کا دماغ خراب ہے ،عمران خان کے علاوہ تحریک انصاف کچھ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آنیوالا دور تحریک انصاف کا ہے ، پرویز خٹک
مجھے بھی وزارت عظمیٰ کی پیشکش ہوئی ،اسد عمر
Aug 06, 2022 | 23:09:PM