تحریک انصاف کے ایم پی اے لیاقت علی فائرنگ سے زخمی

Aug 06, 2022 | 23:38:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی لیاقت علی زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق لوئر دیر کے علاقے میدان میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی لیاقت علی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے، واقعے میں ان کا بھائی، پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پی ٹی آئی کے ایم پی اے ملک لیاقت کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، واقعے میں رکن صوبائی اسمبلی زخمی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے تیمر گرہ اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:مجھے بھی وزارت عظمیٰ کی پیشکش ہوئی ،اسد عمر

مزیدخبریں